اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس برطانیہ کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے، برطانوی رپورٹ میں انکشاف

Keir Starmer

روس برطانیہ کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے، برطانوی رپورٹ میں انکشاف

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی وزارتِ دفاع کی تازہ اسٹریٹجک ڈیفنس ریویو رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر ۲۰۲۵ میں نیٹو کے کسی ممکنہ جنگی منظرنامے میں برطانیہ کو روس جیسی طاقت سے براہِ راست لڑنا پڑے، تو روسی صدر ولادیمیر پوتن برطانیہ پر مہلک حملوں کی پانچ انتہائی خطرناک اقسام کا استعمال کر سکتے ہیں۔۱۴۴ صفحات پر مشتمل اس جامع رپورٹ کے مطابق، روس سب سے پہلے برطانیہ اور اس کے بیرونِ ملک فوجی اڈوں، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز، بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں کے ذریعے حملے کرے گا۔ ساتھ ہی کثیر تعداد میں خودکش ڈرونز کے ذریعے حملے کیے جائیں گے جو فوجی اور قومی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔ رپورٹ میں یہ بھی خبردار کیا گیا ہے کہ روسی خفیہ کارروائیاں برطانیہ کے آئل رِگز، زیرِ سمندر کیبلز، سیٹلائٹ نظام اور تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا سکتی ہیں تاکہ برطانیہ کی معیشت اور مواصلاتی نظام مفلوج ہو جائے۔ اس کے علاوہ ایک “ڈیجیٹل فوج” برطانیہ کے سرکاری اداروں، اسٹاک ایکسچینج، اور بنیادی ڈھانچے پر سائبر حملے کرے گی تاکہ ملک کو مکمل طور پر بے اثر کیا جا سکے۔ ان حملوں کا مقصد نہ صرف فوجی طاقت کو مفلوج کرنا ہو گا بلکہ برطانوی عوام میں بداعتمادی اور سیاسی انتشار پیدا کرنا بھی ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کو درج ذیل خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے:

ملکی اور غیر ملکی فوجی اڈوں پر حملے

لمبے فاصلے کے ڈرونز اور میزائلوں سے فوجی و قومی تنصیبات پر بمباری

تخریبی کارروائیاں اور سائبر حملے

برطانوی معیشت اور دفاعی صنعت کو مفلوج کرنے کی کوشش

معلوماتی جنگ کے ذریعے سماجی ہم آہنگی اور سیاسی استحکام کو نقصان پہنچانا

برطانوی دفاعی ماہرین نے اس رپورٹ میں زور دیا ہے کہ ان تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، تاکہ برطانیہ مستقبل کے کسی بھی ممکنہ تنازع میں محفوظ اور موثر طریقے سے دفاع کر سکے۔ برطانیہ کی وزارتِ دفاع کی اسٹریٹجک رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کے زمینی فضائی دفاعی نظام محدود ہیں، جن میں “اسکائی سیبر” میزائل سسٹم شامل ہے جو کروز میزائلوں اور لڑاکا طیاروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم، تیز رفتار بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں جیسے جدید روسی ہتھیاروں سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کو اپنی بحریہ کے چھ “ٹائپ ۴۵” تباہ کن جنگی جہازوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔ دفاعی سیکریٹری جان ہیلی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ برطانیہ کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اضافی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ برطانوی عوام کو اقتصادی نظام میں خلل، خاص طور پر مسلح افواج کو سپورٹ کرنے والی صنعتوں پر سائبر حملوں، سمندری تجارتی راستوں میں رکاوٹ اور سیٹلائٹ پر مبنی قومی انفراسٹرکچر پر حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ رپورٹ کے آخر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ برطانیہ کو ایک وسیع پیمانے پر پروپیگنڈہ مہم کا بھی سامنا ہو سکتا ہے، جس کا مقصد معلومات کو بگاڑ کر عوامی یکجہتی اور سیاسی عزم کو کمزور کرنا ہوگا۔ اس نئے دفاعی منصوبے کے تحت حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایک ارب پچاس کروڑ پاؤنڈ کی لاگت سے کم از کم چھ جدید اسلحہ ساز کارخانے قائم کیے جائیں گے، اور سات ہزار برطانیہ میں تیار کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار خریدے جائیں گے تاکہ مستقبل کے خطرات سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔ رپورٹ میں تنبیہ کی گئی کہ اگر بروقت اقدامات نہ اٹھائے گے تو روس برطانیہ کے وجود کو ختم کردے گا.

Share it :