خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

روس کا یوکرینی حکومتی عمارت پر حملے کے الزام کی تردید

Russian Attack Kiev

روس کا یوکرینی حکومتی عمارت پر حملے کے الزام کی تردید

ماسکو(صداۓ روس)
روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں حکومتی عمارت کو نشانہ بنانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے حملے صرف ڈرون تیار کرنے اور مرمت کرنے والی تنصیبات پر کیے گئے۔ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق نشانہ بننے والے مقامات میں یو اے وی تیار و مرمت کے مراکز، فوجی فضائی اڈے اور صنعتی ادارے شامل تھے۔ اتوار کو جاری بیان میں وزارتِ دفاع نے کہا کہ مغربی کیف کے مضافات میں واقع صنعتی ادارہ کیف-67 اور شہر کے جنوبی حصے میں ایک لاجسٹکس سہولت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ روسی حکام نے زور دے کر کہا کہ “تمام اہداف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا اور کیف کے دیگر مقامات پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک روسی ڈرون کیف کے مرکز میں آزادی اسکوائر کے قریب حکومتی عمارت سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں عمارت کی بالائی منزلوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ یوکرین نے یہ بھی الزام لگایا کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 800 سے زائد ڈرونز حملوں میں شامل تھے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق ان حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ روس گزشتہ کئی ماہ سے یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملے کر رہا ہے جن کا ہدف فوجی تنصیبات اور دفاعی صنعت ہے۔ ماسکو کا مؤقف ہے کہ یہ حملے یوکرین کی جانب سے روس کے اندر کیے گئے حملوں کے جواب میں ہیں، جن سے اکثر رہائشی علاقے اور اہم انفراسٹرکچر متاثر ہوتے ہیں۔ روسی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین نے فضائی دفاعی نظام کو رہائشی علاقوں میں نصب کر رکھا ہے، اور اگر وہ اس پالیسی کو ترک کر دے تو شہری ہلاکتوں سے بچا جا سکتا ہے۔

شئیر کریں: ۔