روس نے امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزامات کی سختی سے تردید کردی

Dmitry Peskov Dmitry Peskov

ماسکو (صداۓ روس)

روس نے امریکی انتخابات میں مداخلت کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ امریکا کی جانب سے روس کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کرنے پر جہاں مبینہ طور پر انتخابات پر اثر اندازی کی کوشش کی گئی، روس ان تمام الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ پیسکوف نے زور دیا کہ “روس نے کبھی بھی دوسروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی، اور ہم توقع کرتے ہیں کہ کوئی بھی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش نہیں کرے گا۔”