اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس نے یوکرین کے متعدد شہروں میں امریکی و مغربی ہتھیار راکھ بنا دئیے

destroyed himars

روس نے یوکرین کے متعدد شہروں میں امریکی و مغربی ہتھیار راکھ بنا دئیے

ماسکو  (صداۓ روس)
روسی افواج نے یوکرین کے مختلف علاقوں میں شدید حملے کرتے ہوئے درجنوں امریکی و مغربی ساختہ ہتھیاروں، ڈرون لانچر اسٹیشنز، ریڈار سسٹمز اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق، اسکندر میزائل سسٹم کے ذریعے دنیپروپیٹرووسک کے شہر نووموسکوسک میں یوکرینی فوج کے ۱۵۸ویں اور ۳۳ویں موٹرائزڈ بریگیڈز کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں درجنوں اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ سومی کے علاقے کروولیویتس میں ایک اور میزائل حملے میں موبائل ڈرون کنٹرول اسٹیشنز، دو گاڑیاں اور کئی ڈرونز تباہ کیے گئے، جب کہ خارکوف کے شہر چگویف میں لانچ کے لیے تیار ۳۰ سے زائد “کامی کازے” ڈرونز، چھ لانچر اور آٹھ فوجی گاڑیاں مکمل طور پر راکھ بنا دی گئیں۔

destroyed himars

 

دوسری جانب روسی “بیٹل گروپس” نے یوکرین کے مختلف محاذوں پر بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ صرف “تسنتر” گروپ نے ۵۱۰ سے زائد یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کیا اور تین امریکی M113، تین فن لینڈی Sisu Pasi XA-185 بکتر بند گاڑیاں، ایک HMMWV، امریکی ساختہ AN/TPQ-37 کاؤنٹر بیٹری ریڈار اور 36D6 فضائی نگرانی کا ریڈار تباہ کیا۔ “زاپاد” گروپ نے پانچ پولش ساختہ Krab توپوں، ایک “Kvertus” الیکٹرانک وارفیئر اسٹیشن اور تین اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا، جبکہ “سیور” گروپ نے پانچ توپیں، ایک بکتر بند گاڑی اور ایک ای ڈبلیو اسٹیشن کے ساتھ ۲۰۰ سے زائد فوجیوں کو ہلاک کیا۔ یوگ، ووستوک اور دنیپر گروپس نے بھی کل ملا کر ۶۵۰ سے زائد یوکرینی اہلکاروں کو ہلاک اور درجنوں اہم عسکری تنصیبات تباہ کر دیں۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملے یوکرین کی جانب سے روسی علاقوں میں ڈرون حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں اور ان کا مقصد یوکرین کی دفاعی صلاحیت، اسلحہ کی ترسیل اور مغربی حمایت یافتہ فوجی انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا ہے۔

Share it :