ہومتازہ ترینیوکرین میں حکومت گرانے کا ارادہ نہیں، روس

یوکرین میں حکومت گرانے کا ارادہ نہیں، روس

یوکرین میں حکومت گرانے کا ارادہ نہیں، روس

ماسکو: صداۓ روس
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین کی موجودہ حکومت کو معزول کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ ماسکو یوکرین میں اپنے اہداف حاصل کرے گا، یہ بتائے بغیر کہ وہ مقاصد کیا ہیں۔ جب روسی صحافیوں کی جانب سے ان سے پوچھا گیا کہ کیا کریملن کیف میں حکومت کی تبدیلی کو اپنی فوجی مہم کے مقاصد میں سے ایک کے طور پر دیکھتا ہے، تو پیسکوف نے جواب دیا نہیں ایسا نہیں ہے اور روسی صدر بھی پہلے اس بارے میں بات کر چکے ہیں۔ ترجمان دیمتری پیسکوف نے اس بات پر زور دیا کہ روس یوکرین میں اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو مختلف طریقوں اور مختلف شکلوں میں حاصل کئے جا سکتے ہیں.

یاد رہے قبل ازیں AIF اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کی فیڈریشن کونسل کے نائب اسپیکر Konstantin Kosachev نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ ماسکو اور کیف کے درمیان تعلقات یوکرین میں قیادت کی تبدیلی کے بعد ہی معمول پر آسکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کیف میں موجودہ حکومت میں لچک کا فقدان ہے اور وہ اپنے سابقہ اقدامات اور نظریے کی پابند ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل