Connect with us

پاکستان

روس نے پاکستان کو 60000 ٹن گندم فراہم کردی

Published

on

روس نے پاکستان کو 60000 ٹن گندم فراہم کردی

روس نے پاکستان کو 60000 ٹن گندم فراہم کردی

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ روس نے 60,000 میٹرک ٹن گندم پاکستان کو فراہم کردی ہے، جسے 2022 میں قدرتی آفت سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں بھیجا جائے گا۔ “روس سے 60,000 ٹن گندم لے کر ایک بحری جہاز پورٹ قاسم پر پہنچا جب کہ یوکرین سے غلہ لے کر آنے والا ایک اور جہاز کراچی بندرگاہ کے بیرونی لنگر انداز میں موجود تھا کیونکہ حکومت پاکستان ملک میں گندم کی طلب اور رسد کے فرق کو پر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ کچھ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، روسی گندم لے جانے والے دو بحری جہاز بندرگاہ پر کھڑے ہیں، لیکن نجی شعبے کے درآمد کنندگان نے بتایا کہ ایک جہاز، ایم وی لیونٹس، پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو گیا ہے. اخبار نے لکھا کہ اس سال روس پاکستان کو غذائی اجناس کی فراہمی میں توسیع کرے گا۔

یاد رہے دسمبر 2022 میں پاکستان کی کابینہ کے تحت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) نے 950,000 میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دی تھی، جس میں 450,000 میٹرک ٹن روسی گندم بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ روس اس سال پاکستان کو گندم فراہم کرنے والا واحد سب سے بڑا ملک بن گیا ہے، جس کی کل مقدار 750,000 میٹرک ٹن ہو گئی ہے. پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ای سی سی کے عام اجلاس کے دوران کیا گیا۔ روس کی Prodintorg کمپنی اناج فراہم کرنے والی ہو گی۔ گندم کی قیمت 372 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگی۔ اخبار نے کہا کہ سپلائی یکم فروری سے 31 مارچ 2023 تک گوادر پورٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

پاکستان

صدر پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

Published

on

دبئی (صدائے روس) – صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ پر وومن ڈے کے موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں اور جیالوں نے شرکت کی اس موقع پر خواتین کہ کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری نے کہا کہ خواتین کا کردار پاکستان بنانے میں انتہائی اہم تھا اور اس کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھی خواتین کا انتہائی اہم کردار ھے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لیے آواز بلند کی اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں۔
اس موقع پر سینئر نائب صدر خواتین ونگ عائشہ منیر ہانس ، سیکرٹری اطلاعات نجمہ جیلانی ، فوزیہ اظہار ، رومہ بٹ و دیگر نے شرکت کی اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیک کاٹا۔
جن رہنماؤں نے شرکت کی ان میں ملک اسلم ، عرفان قمر گوندل ، شفیق الرحمان صدیقی ، رضوان عبداللہ ، محمد ارشد بٹ ، ملک خرم شہزاد اعوان، علی ناگی ، میاں فرحان جمیل ، فرحان جمیل اور حسیب منیر شامل تھے

Continue Reading

ٹرینڈنگ