اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس نے 33 افریقی ممالک کے ساتھ فوجی معاہدوں پر دستخط کر دیئے

Russia military ties with Africa

روس نے 33 افریقی ممالک کے ساتھ فوجی معاہدوں پر دستخط کر دیئے

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدارتی مشیر اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ایگزیکٹو سیکرٹری انتون کوبیاکوف نے کہا کہ روس افریقی ممالک کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، اس لئے روس نے پہلے ہی 33 افریقی ممالک سے فوجی اور تکنیکی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کے لیے افریقی براعظم کے ممالک کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے والے کا کردار ایک عملی اور اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کھ یہ ہی وجہ ہے کہ آج تک روس نے افریقی براعظم کی 33 ریاستوں کے ساتھ باقاعدہ فوجی تکنیکی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

کوبیاکوف نے مزید بتایا کہ 54 ممالک کے وفود اور 45 افریقی وزراء پہلی روس-افریقہ وزارتی کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 54 سرکاری وفود اور افریقی براعظم کے 45 وزرائے خارجہ سمیت 1,500 سے زائد افراد ہماری کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں، جو سیریس وفاقی سرزمین پر منعقد ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق اس طرح کی کانفرنسیں روس-افریقہ سربراہی اجلاسوں کے درمیان باقاعدگی سے منعقد کی جائیں گی۔

Share it :
Translate »