ہومتازہ ترینروس نے جاسوس سیٹلائٹ خلا میں پہنچا دیا

روس نے جاسوس سیٹلائٹ خلا میں پہنچا دیا

روس نے کامیابی کے ساتھ ایران کے لیے تیار کردہ جاسوس سیٹلائٹ لانچ کر دیا اور معینہ مدت کے لیے روس یوکرین کی جاسوسی کے لیے خود اس سیٹلائٹ کو استعمال کرے گا۔

روس نے خیام نامی سیٹلائٹ کے مدار میں داخل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ قازقستان کے قریب سے سٹیلائٹ کو سویوز-2.1b راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔

یہ سٹیلائٹ روس نے ایران کے لیے تیار کیا ہے تاہم ابھی اس کا کنٹرول روس کے پاس ہی ہے اور سٹیلائٹ کی ایران کی حوالگی میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ جبکہ ایران کی خلائی ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خیام سیٹلائٹ کا کنٹرول خلا میں پہنچنے کے دس دن کے اندر اندر حاصل کرلے گا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خیام سٹیلالئٹ کا مقصد ملک کی سرحدوں کی نگرانی، زرعی پیداوار کو بڑھانا اور آبی وسائل اور قدرتی آفات کی نگرانی کرنا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل