اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

“روس میری روح” کلچرل ایونٹ: دوسرا مرحلہ ثقافت، موسیقی اور معلومات سے بھرپور

“روس میری روح” کلچرل ایونٹ: دوسرا مرحلہ ثقافت، موسیقی اور معلومات سے بھرپور

کراچی : اشتیاق ہمدانی
پاک- روس کاریڈور کلچرل فیسٹیول کا دوسرا دن بھی جوش و خروش سے بھرپور رہا. جس میں طلبا کے درمیان جنرل نالج، کوئز، مقابلوں کا انعقاد کیا جس میں طلبہ نے شرکت کی، اس دوران مقابلہ جیتنے والے طلبا کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا. طلبہ نے روس اور پاکستان کے گانوں پر خصوصی رقص پیش کیا اور شرکا کو محظور کروایا. پاکستانی طلبا نے روسی زبان میں نظمیں، شاعری، پیش کی. پاکستانی طلبا سے روس سے متعلق معلوماتی مقابلہ کروایا گیا.

نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ کراچی میں منعقدہ روس – میری روح ثقافتی تقریب کے دوسرے دن کو یادگار بنانے کے لیے مختلف دلچسپ سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ایونٹ روسکی میر فاؤنڈیشن، نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ، اور ماسکو پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد ہوا، جس کا مقصد روسی ثقافت کو فروغ دینا اور ثقافتی تبادلے کو مضبوط کرنا تھا۔

شاعری اور نغمات کی پرفارمنس ،طلباء نے مشہور روسی شعراء اور ناول نگاروں جیسے الیگزینڈر پوشکن اور فیودر دوستوئیفسکی کے اقتباسات پیش کیے، جنہیں سامعین، بشمول روسی مہمانوں، نے بے حد سراہا۔ اس تقریب میں روسی اور پاکستانی روایتی گیتوں کی دلفریب پرفارمنسز پیش کی گئیں، جنہوں نے دونوں ممالک کی موسیقی کے رنگوں کو خوبصورتی سے اجاگر کیا۔ ایک معلوماتی کوئز کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں شرکاء کے روسی فن، ثقافت اور ممتاز شخصیات سے متعلق علم کو پرکھا گیا۔ اس تقریب کے دوران روس کے مشہور مقامات اور شہروں پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جس نے حاضرین کو روس کے دلکش مناظر اور سیاحتی مقامات کی جھلک دکھائی۔ یہ دن نہ صرف علم و تفریح سے بھرپور تھا بلکہ پاکستان اور روس کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کے سفر میں ایک اہم قدم بھی ثابت ہوا۔ صداۓ روس کی جانب سے اس ایونٹ کی بھرپور کوریج کی گئی.

Share it :