روس ہمارے سیٹلائٹس کا پیچھا کر رہا ہے، جرمن وزیر دفاع

Boris Pistorius Boris Pistorius

روس ہمارے سیٹلائٹس کا پیچھا کر رہا ہے، جرمن وزیر دفاع

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برلن میں منعقدہ ایک خلائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن وزیر دفاع بورس پستوریئس نے جمعرات کے روز خبردار کیا کہ روسی خلائی سرگرمیاں یورپی سلامتی کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کے دو سیٹلائٹس، جنہیں لوچ ولیمپ کہا جاتا ہے، انٹیل سیٹ سیٹلائٹس کے قریب حرکت کرتے ہوئے جرمن فوج اور دیگر کے لیے استعمال ہونے والے مواصلاتی نظام پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پستوریئس نے کہا روس اور چین نے گزشتہ برسوں میں خلا میں جنگی صلاحیتیں تیزی سے بڑھائی ہیں۔ وہ سیٹلائٹس کی کارکردگی میں خلل ڈال سکتے ہیں، انہیں اندھا کر سکتے ہیں، ڈیٹا میں چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں یا حتیٰ کہ انہیں تباہ بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر خلاء میں دفاعی کے ساتھ ساتھ حملہ آور صلاحیتوں پر بات چیت کی ضرورت ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے کو روکنے کے لیے مؤثر بازو بن سکے۔ماہرین کے مطابق سیٹلائٹس پر نگرانی یا ان میں مداخلت نہ صرف فوجی مواصلات بلکہ شہری شعبے میں انحصار کرنے والے انٹرنیٹ، نیوی گیشن اور دیگر سہولیات کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔