Connect with us

تازہ ترین

برطانیہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرسکتے ہیں، روس

Published

on

برطانیہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرسکتے ہیں، روس

برطانیہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرسکتے ہیں، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنا ایک “انتہائی اقدام” ہوگا، لیکن ماسکو یوکرین کے تنازعے میں لندن کی اہم شمولیت کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھا سکتا ہے۔ اس سے قبل وال سٹریٹ جرنل نے پچھلے ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ “برطانوی فوج کی SAS ، SRR رجمنٹس ، بحریہ کے SBS یونٹس اور برطانیہ کی خصوصی افواج یوکرین میں اگلے مورچوں کے بہت قریب کام کر رہی ہیں۔ برطانوی اہلکار روسی فوجیوں کے ساتھ لڑائی میں براہ راست ملوث نہیں ہیں، لیکن یوکرین کی خصوصی افواج کی سرگرمیوں پر ان کا اثر و رسوخ ان تخریب کاری کی کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ روس کے خلاف متحرک ہے جیسا کہ یوکرین نے روسی ریلوے، ہوائی اڈے، ایندھن اور دیگر لاجسٹک تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی.

آرٹیکل پر تبصرہ کرنے کے لیے روسی میڈیا RT نے روسی وزارت خارجہ سے پوچھا کہ کیا ماسکو WSJ کے دعووں کی تصدیق کرسکتا ہے اور اگر تصدیق ہوجاتی ہے، توکیا اس سے برطانیہ کے ساتھ تعلقات منقطع ہو سکتے ہیں؟ جس کے جواب میں روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ لندن کی مسلسل اشتعال انگیزیوں سے بخوبی واقف ہے جس کا مقصد کیف میں نو نازی حکومت کو فوجی مدد فراہم کرنا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ان اقدامات کے پیش نظر روس برطانیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرسکتا ہے.

تازہ ترین

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

Published

on

By

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے رات میں فضائی حملے کیے اور یوکرینی طیاروں اور فضائی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا۔ روسی وزارت دفاع نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ طویل فاصلے تک درست اہداف کو نشانہ بنانے والے جدید ترین میزائلوں کے استعمال سے کیا گیا. جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حملے میں یوکرینی کمانڈ پوسٹس، ایک ریڈار کی تنصیب، یوکرینی ہوابازی کا سامان، ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا.

وزارت نے بتایا کہ ایک اور حملے میں دنیپر دریا پر دنیپروپیٹروسک شہر کے قریب، یوکرین کی ڈرون اسمبلی ورکشاپ کو تباہ کر دیا گیا۔

Continue Reading

ٹرینڈنگ