روس کو خودمختار مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کی ضرورت ہے، صدر پوتن

Putin Putin

روس کو خودمختار مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کی ضرورت ہے، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس کو خودمختار مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ان کی تیاری اور نفاذ کے منصوبے پر جلد غور کیا جائے گا۔ صدر پوتن نے کہا کہ تمام ذرائع ابلاغ میں خودکار نظاموں کی ترقی کے لیے خودمختار مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز ناگزیر ہیں، بالخصوص تیزی سے ترقی کرنے والے جنریٹو شعبے میں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس سے مراد قومی سطح کے بنیادی لینگویج ماڈلز ہیں۔ روسی صدر کے مطابق ان ٹیکنالوجیز کی تیاری اور عملی نفاذ کے منصوبے پر جلد ہی ملکی ہائی ٹیک کاروباری اداروں کی شمولیت کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔