خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

روس ہر اسٹریٹجک خطرے کا جواب فوجی و تکنیکی اقدامات سے دے گا، صدر پوتن

Putin

روس ہر اسٹریٹجک خطرے کا جواب فوجی و تکنیکی اقدامات سے دے گا، صدر پوتن

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس کسی بھی موجودہ یا ابھرتے ہوئے خطرے کا جواب محض الفاظ سے نہیں بلکہ فوجی اور تکنیکی اقدامات کے ذریعے دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ روسی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر پوتن نے کہا کہ “میں زور دے کر کہنا چاہتا ہوں کہ روس کے پاس کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے اور اس پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔ ہم الفاظ سے نہیں بلکہ عملی فوجی اور تکنیکی اقدامات سے جواب دیں گے۔ انہوں نے بطور مثال روسی حکام کے اُس فیصلے کا ذکر کیا جس کے تحت روس نے درمیانی اور کم فاصلے تک مار کرنے والے زمین سے داغے جانے والے میزائلوں کی تعیناتی پر عائد خودساختہ پابندی ختم کر دی ہے۔ پوتن کے مطابق یہ اقدام اس لیے ضروری تھا تاکہ یورپ اور ایشیا پیسیفک خطے میں امریکا اور مغربی ممالک کے ایسے ہی ہتھیاروں کی تنصیب کے پروگراموں کا مناسب جواب دیا جا سکے جو براہِ راست روس کی سلامتی کو خطرہ پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے منصوبے عالمی صورت حال میں تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے جا رہے ہیں اور یہ منصوبے پوری طرح اور بروقت نافذ کیے جا رہے ہیں

شئیر کریں: ۔