اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یوکرین کو امریکی فوجی امداد کی بندش پر روس کا ردعمل آگیا

Putin

یوکرین کو امریکی فوجی امداد کی بندش پر روس کا ردعمل آگیا

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ اگر امریکہ نے واقعی یوکرین کی فوجی امداد معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو وہ کیف حکومت کو امن عمل میں شامل ہونے پر مجبور کر سکتا ہے۔ 3 مارچ کو، رائٹرز نے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیف کو تمام فوجی امداد معطل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ حکم منگل کے اوائل میں نافذ العمل ہوا۔ پینٹاگون کے ایک اہلکار نے بتایا کہ امریکی مسلح افواج نے یوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی معطل کر دی ہے۔ ان کے بقول، یہ اقدام ان تمام امریکی فوجی سازوسامان سے متعلق ہے جو ابھی تک یوکرین تک نہیں پہنچے ہیں، بشمول ہوائی جہازوں اور جہازوں کے ذریعے منتقل کیے جانے والے ہتھیار یا پولینڈ کے ٹرانزٹ زونز سے بھیجے جانے کے منتظر ہیں سب کو یوکرین جانے سے روک دیا گیا ہے۔

روسی صدارتی ترجمان نے کہا کہ بلاشبہ ہمیں ابھی تفصیلات معلوم کرنا ہیں لیکن اگر یہ سچ ہے تو یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو واقعی کیف حکومت کو امن عمل کی طرف دھکیل سکتا ہے.

Share it :
Translate »