خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

روس کی افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے مزید امداد روانہ

Russian military aircraft

روس کی افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے مزید امداد روانہ

ماسکو(صداۓ روس)
روس نے افغانستان میں حالیہ ہولناک زلزلوں سے متاثرہ افراد کے لیے دوسری کھیپ کے طور پر امداد روانہ کر دی ہے۔ روسی ایمرجنسیز منسٹری نے اپنے ٹیلیگرام پیغام میں بتایا کہ “ژوکووسکی ایئرپورٹ سے ایک ایل-76 طیارہ روانہ ہوا جو 20 میٹرک ٹن سے زائد امدادی سامان لے کر افغانستان جا رہا ہے، جس میں خیمے اور کمبل شامل ہیں تاکہ متاثرہ آبادی کی فوری ضروریات پوری کی جا سکیں۔” یہ امداد روسی صدر ولادیمیر پوتن کے احکامات اور روسی حکومت کی ہدایات پر روانہ کی گئی ہے۔ 31 اگست کو افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کا مرکز مشرقی شہر اسعد آباد سے 27 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ اس زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے جبکہ اعداد و شمار کے مطابق 2 ہزار 200 سے زائد افراد جاں بحق اور تقریباً 3 ہزار 600 زخمی ہوئے۔ مزید یہ کہ 2 ستمبر کو ہندوکش ہی میں 5.5 شدت کا ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے تباہی میں اضافہ کر دیا۔ اس سے قبل روس نے 5 ستمبر کو بھی 20 میٹرک ٹن امدادی سامان افغانستان پہنچایا تھا، یوں متاثرین کے لیے یہ روس کی دوسری بڑی امدادی کھیپ ہے۔

شئیر کریں: ۔