اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس مغرب کے خلاف اکیلا کھڑا ہے، روسی صدر ولادی میر پوتن

روس مغرب کے خلاف اکیلا کھڑا ہے، پوتن

ماسکو (صداۓ روس)

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس اس وقت مغرب کے خلاف اکیلا کھڑا ہے، جو کہ ملک کے خلاف ایک “وجودی جنگ” لڑ رہا ہے۔

صدر پوتن نے یہ بات ایک دستاویزی فلم ‘روس۔ کریملن۔ پوتن۔ 25 سال’ میں کہی، جسے روسیہ-1 چینل نے تیار کیا اور اتوار کو نشر کیا۔ یہ فلم پوتن کے پہلی مرتبہ صدر بننے کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے 7 مئی 2000 کو پہلی بار عہدہ سنبھالا تھا۔

دستاویزی فلم میں صدر پوتن اور صحافی پاویل زاروبن کے درمیان مختلف موضوعات پر گفتگو شامل ہے، جن میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگی صورتحال اور ماسکو و مغرب کے درمیان وسیع تر تنازعہ پر بات کی گئی۔

پوتن نے کہا کہ “روس درحقیقت اجتماعی مغرب کے خلاف اکیلا کھڑا ہے۔ اس صورتحال کی ممکنہ پیش رفت کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت تھی۔”

صدر نے مزید کہا کہ یہ بات ابتدائی 2000 کی دہائی میں ہی واضح ہو گئی تھی کہ مغرب روس کے ساتھ “مکاری” سے پیش آ رہا ہے، یعنی ایک بات کہتا ہے اور عمل میں اس کے برعکس کرتا ہے۔ پوتن کے مطابق، مغرب کی جانب سے روس کی بارہا تنبیہوں کو نظرانداز کرنا، اس کی خودمختاری کو مکمل طور پر تسلیم نہ کرنا اور قومی مفادات کا احترام نہ کرنا، موجودہ بحران کا باعث بنا ہے۔

Share it :