اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس کا یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس کی تنصیبات پر حملہ

Iskandar Missile

روس کا یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس کی تنصیبات پر حملہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز کہا کہ روسی ایوی ایشن اور آرٹلری نے یوکرینی توانائی کی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے جو یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس کے اداروں اور فوجی ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے کے آپریشن میں مدد کرتی ہیں. روسی وزارت دفاع نے خصوصی فوجی آپریشن کی پیشرفت کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ یہ حملہ روس کی جانب سے جوابی کروائی تھی. روسی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں آٹھ امریکی ساختہ ہمارس، میزائلوں سمیت راکٹ لانچرز اور طیارہ قسم کے 89 ڈرونز کو روسی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ روس کے یوگ جنگی گروپ نے ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ میں ؤسترووسکوگو بستی پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی فوجی گروپ کی کارروائیوں کے نتیجے میں، ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ میں اوسٹروسکوگو کی بستی کو بھی آزاد کر دیا گیا ہے۔ جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ جنوبی جنگی گروپ نے گزشتہ روز 285 یوکرینی جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔

Share it :