اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس کی امریکہ کے دشمنوں کو مسلح کرنے کی دھمکی

Dmitry Medvedev

روس کی امریکہ کے دشمنوں کو مسلح کرنے کی دھمکی

ماسکو (صداۓ روس)
روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا کہ روس کسی بھی امریکی دشمن کو ہتھیار فراہم کر سکتا ہے، جیسا کہ واشنگٹن یوکرین کے ساتھ کرتا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کے روز سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ماسکو روس پر حملوں کے لیے کیف کو ہتھیاروں کی سپلائی کا جواب دینے کے طریقوں پر غور کر رہا ہے۔ صدر پوتن کے مطابق ایسے ہی ہتھیاروں کی فراہمی ان خطوں میں جہاں سے مغربی تنصیبات پر حملے کیے جا سکتے ہیں، ایک ممکنہ آپشن ہے۔

میدویدیف نے صدر کے موقف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خارجہ پالیسی میں کافی اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے. ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور یورپی سوچتے ہیں کہ ہمیں یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کا حق ہے کیونکہ روس ہم سب کا مشترکہ دشمن ہے، لیکن کوئی بھی ملک روس کی مدد نہیں کر سکتا۔

انہوں نے اس معاملے پر روسی صدر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو تیسرے فریق کی طرف سے روسی ہتھیاروں کے استعمال کا براہ راست اثر محسوس کرنے دیں. میدویدیف نے مزید کہا یہ کوئی بھی شخص ہو سکتا ہے جو امریکہ کو اپنا دشمن سمجھتا ہو، چاہے ان کے سیاسی عقائد یا بین الاقوامی شناخت کچھ بھی ہو ہم ان کو ہتھیار دے سکتے ہیں.

Share it :
Translate »