ہومانٹرنیشنلوزیراعظم عمران خان کی تجویز...روس کا خیرمقدم

وزیراعظم عمران خان کی تجویز…روس کا خیرمقدم

ماسکو (صدائے روس)

ماسکو نے وزیراعظم عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48 ویں اجلاس سے کلیدی خطاب کے دوران روس اور یوکرین جنگ بندی کے لیے او آئی سی اور چین کی مشترکہ کوششوں کی تجویزپر خیر مقدم کیا ہے ، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ ذخارووا کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جو ممالک اس وقت غیر جانب دار ہیں وہ بھی اس صورت حال سے متاثر ہو رہے ہیں. امریکا اور اس کے اتحادی ممالک ان غیر جانب دار مملکک پر اپنا دھونس جما رہے ہیں کہ وہ ان کا ساتھ دیں. اج ماسکو میں صدائے روس کے چیف ایڈیٹراشتیاق ہمدانی کے اس سوال کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسلامی ممالک کو پیش کی کہ یوکرین کی صورت حال میں غیر جانب دار رہیں.جسے سے روس سے تصادم نہ ہو، ہمیں اتحاد اور بات چیت کی ضرورت ہے انہوں نے اسلامی تنظیم اور چین کی مدد سے روس یوکرین تنازعہ میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے. کیا روس امن کے لئے ایسی کوششوں کا خیر مقدم کرے گا؟

ماریہ ذخارووا نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا یوکرین میں یوکرینی فوجی قوت کو کمزور کرنے کے لئے خصوصی آپریشن جاری ہے. کیونکہ یوکرینی سر زمین سے روس کی سلامتی کو خطرہ تھا جس میں نیٹو ممالک کے بھی کلیدی کردار تھا. اسی تناظر میں ہمیں لوہانسک اور دونیسک جمہوریہ کے لوگوں کو بھی کیف کی جانب سے شروع کی گئی نسل کشی بچانا تھا، جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی تھیں روس نے یوکرین پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی روس نے کبھی تاریخ میں کبھی کسی ملک پر حملہ کیا ہے، نہ ہی روس نے کبھی جنگ کا آغاز کیا. آج جو یوکرین میں ہو رہا ہے وہ اس کا نتیجہ ہے جو گزشتہ 8 سال سے یوکرین کے دونباس میں کر رہا تھا. مغرب روس کو سلامتی کی ضمانتیں دینے میں مسلسل ناکام رہا. ہم نے اس کے حل کے لئے تمام بین الاقوامی فورمز کا سہارا لیا. ہم سمجھتے ہیں کہ جو ممالک اس وقت غیر جانب دار ہیں وہ بھی اس صورت حال سے متاثر ہو رہے ہیں. امریکا اور اس کے اتحادی ممالک ان غیر جانب دار ممالک پردباوبرھا رہے ہیں اور دھونس جما رہے ہیں کہ وہ ان کا ساتھ دیں. ہمیں امید ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) چین اور دیگر حقائق تسلیم کرنے والے ممالک روس اور یوکرین میں جاری اس تنازعہ کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل