افغانستان اور پاکستان کے درمیان فائربندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں،روس

Maria Zakharova Maria Zakharova

افغانستان اور پاکستان کے درمیان فائربندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں،روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ ماسکو افغانستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے جنگ بندی اور سرحدی جھڑپوں کے خاتمے کے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ یہ معاہدہ قطر اور ترکی کی ثالثی سے طے پایا ہے۔ زاخارووا کے بقول، روس اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے درمیان امن کے قیام کے لیے بنیادی سنگِ میل سمجھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “اسلامی امارتِ افغانستان اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کا مکالمے اور سیاسی و سفارتی ذرائع سے اختلافات حل کرنے کا عزم قابلِ تحسین ہے۔”

روسی وزارتِ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ معاہدہ نہ صرف دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرے گا بلکہ پورے خطے کے استحکام اور سلامتی کے لیے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔ زاخارووا نے کابل اور اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ مستقبل میں انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں بھی قریبی تعاون جاری رکھیں تاکہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement