پاکستان
روس پاکستان کو فضائی صنعت کی ترقی میں مدد دے گا

روس پاکستان کو فضائی صنعت کی ترقی میں مدد دے گا
اسلام آباد (صداۓ روس)
اسلام آباد میں پاکستان اور روس کے تجارت، معیشت، سائنس اور تکنیکی تعاون کے بارے میں بین الحکومتی کمیشن کا آٹھواں اجلاس ہوا۔ اس اجلاس کی سربراہی روس کے وزیر توانائی نکولے شولگینوف اور پاکستان کے وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کی۔ روسی فیڈریشن کی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان فضائی صنعت میں کام کرنے سے متعلق معاہدہ ہوا ہے۔ اجلاس کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان 3 معاہدے طے پاگئے جن میں کسٹم معاملات میں تعاون اور باہمی مدد سے متعلق معاہدہ، ایئر ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا، جس میں ڈیٹا ایکسچینج کا تعاون بھی شامل ہے۔ پاک-روس ایروناٹیکل مصنوعات کی فضائی قابلیت پرکام کرنے کا معاہدہ بھی طے پاگیا ہے۔
اس کے علاوہ روس نے فضائی اور سمندری شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ اقدامات اٹھانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل پاکستان نے 2019 میں روس سے شہری فضائی مصنوعات حاصل کرنے میں سنجیدگی کا اظہار کیا تھا. تین برس قبل روس کی جانب سے ایم سی 21 درمیانی حد کے مسافر بردار طیارے کے منصوبے پر عملدرآمد کے اسٹیٹس پر پاکستان کو آگاہ کیا گیا اور اس کی سپلائی میں دلچسپی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بنیادی تربیت کیلئے ایس ایس جے 100 مختصر رینج اور یاک 152 جہاز کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے ان معلومات کا مطالعہ کرنے اور روس کو ان جہازوں کی جامع پریزنٹیشن دینے کیلئے باضابطہ درخواست بھیجنے میں دلچسپی دکھائی گئی۔ تاہم آج چار برس بعد روس اور پاکستان کے درمیان فضائی صنعت کے حوالے سے باضابطہ معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد روسی طیارے پاکسانی بین القوامی پرواز میں بھی استعمال ہو سکتے ہیں.
پاکستان
صدر پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

دبئی (صدائے روس) – صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ پر وومن ڈے کے موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں اور جیالوں نے شرکت کی اس موقع پر خواتین کہ کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری نے کہا کہ خواتین کا کردار پاکستان بنانے میں انتہائی اہم تھا اور اس کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھی خواتین کا انتہائی اہم کردار ھے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لیے آواز بلند کی اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں۔
اس موقع پر سینئر نائب صدر خواتین ونگ عائشہ منیر ہانس ، سیکرٹری اطلاعات نجمہ جیلانی ، فوزیہ اظہار ، رومہ بٹ و دیگر نے شرکت کی اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیک کاٹا۔
جن رہنماؤں نے شرکت کی ان میں ملک اسلم ، عرفان قمر گوندل ، شفیق الرحمان صدیقی ، رضوان عبداللہ ، محمد ارشد بٹ ، ملک خرم شہزاد اعوان، علی ناگی ، میاں فرحان جمیل ، فرحان جمیل اور حسیب منیر شامل تھے
- انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
- انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
- انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
- انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا