یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں یورپی مداخلت کو خاطر میں نہیں لائیں گے، روس

Russian Foreign Intelligence Service Director Sergey Naryshkin Russian Foreign Intelligence Service Director Sergey Naryshkin

یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں یورپی مداخلت کو خاطر میں نہیں لائیں گے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے یورپ کی جانب سے یوکرین کے ساتھ جاری مذاکرات میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے مؤقف پر قائم رہے گا اور کسی بھی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔ یہ بیان روسی بیرونی انٹیلیجنس سروس (ایس وی آر) کے ڈائریکٹر سرگئی ناریشکن نے روسی خبررساں ایجنسی تاس کو انٹرویو دیتے ہوئے دیا۔

ان کا کہنا تھا: ’’ہم پُرعزم انداز میں اپنی راہ پر گامزن رہیں گے۔‘‘ ناریشکن سے جب یورپی مداخلت کے خلاف روسی حکمتِ عملی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے یہ بات کہی۔

Advertisement

اس سے قبل بھی انہوں نے تاس کو بتایا تھا کہ بعض یورپی ممالک کی حکومتیں روس اور یوکرین کے درمیان جاری مذاکرات کی اصل نوعیت کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق یورپی دارالحکومتوں سے آنے والے بیانات روسی موقف کو غلط انداز میں پیش کرتے ہیں اور ان اہداف کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں جو ماسکو ان مذاکرات میں حاصل کرنا چاہتا ہے۔

روسی انٹیلیجنس چیف کے اس بیان کو ان حالات میں بڑی اہمیت دی جا رہی ہے جب مغربی دنیا کی جانب سے روس پر دباؤ بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ ماسکو مذاکرات کے ذریعے یوکرین کے تنازع کا حل نکالنے پر زور دیتا رہا ہے۔