روس جرمنی کو یوکرین میں اجتمائی قبروں کے ثبوت دے گا
ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ روس سفارتی چینلز کے ذریعے جرمنی کوایک خصوصی پیغام بھیجے گا جس میں ڈون باس میں اجتماعی قبروں کے شواہد موجود ہیں. یاد رہے جرمنی کے چانسلر اولاف شولز کے اس دعوے کے بعد کہ یوکرین کے متنازعہ علاقے میں یوکرینی فوج کی جانب سے روس کے حمایتوں کی نسل کشی کے بیان بے بنیاد ہیں، روس یہ ثبوت فراہم کرے گا.
ماریا نے کہا کہ جرمن وزارت خارجہ کے ہم منصبوں کے لیے میرا پیغام یہ ہے کہ وہ حقائق کی روشنی میں صورت حال کا جائزہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر سکولز کا موقف جس کے مطابق ڈان باس میں نسل کشی کے بارے میں بیانات مضحکہ خیز ہیں، ہم جرمن قیادت کو اس ریجن میں اجتماعی قبروں سے متعلق شواہد پیش کریں گے تاکہ وہ اس معاملے کی حقیقت سے آگاہ ہو سکیں. روسی سفارت کار نے زور دے کر کہا کہ روس جرمنی کو حقائق دکھانے کے لئے تمام ثبوتوں کو اکھٹا کررہا ہے اور جلد ان تمام ثبوتوں کو جرمنی کے حوالے کیا جائے گا.