پاکستان
پاکستان کو تیل و گیس کی فراہمی رواں برس مارچ میں شروع ہوجائے گی، روس

پاکستان کو تیل و گیس کی فراہمی رواں برس مارچ میں شروع ہوجائے گی، روس
اسلام آباد (صداۓ روس)
روسی فیڈریشن کے وزیر توانائی نکولے شولگینوف نے پاک روس دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون پر بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے بعد کہا کہ روس اور پاکستان مارچ 2023 کے آخر تک روس سے تیل اور گیس کی فراہمی کے معاملے پر متفق ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تکنیکی تفصیلات پر اصولی معاہدہ طے پا جانے کے بعد پاکستان کو روسی تیل اور گیس کی سپلائی دونوں ممالک کے باہمی اقتصادی مفادات پر مبنی ہوگی جس کا آغاز مارچ 2023 سے ہوگا. روسی وزیر کے مطابق دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، اور توانائی کی تجارت اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کو سٹریٹجک اور سازگار تجارتی حالات کی بنیاد پر بڑھایا جائے گا۔
مزید برآں روس اور پاکستان نے ’توانائی تعاون کے لیے جامع منصوبہ‘ تیار کرنے پر اتفاق کیا۔ جس منصوبے کی 2023 میں توثیق کی جانی ہے، جس کے بعد توقع ہے کہ مستقبل میں روانی سے روس سے پاکستان کو توانائی فراہم کی جاتی رہے گی جس سے پاکستان میں توانائی کے بحران کو ختم کرنے میں مدد ملے گی. فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر جامع انفراسٹرکچر کے نقطہ نظر سے غور کیا جانا چاہیے، جو گیس کے بنیادی ڈھانچے کی پائیدار ترقی کے لیے موثر ہے جو گیس کی دستیاب فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔
پاکستان
کوئٹہ: نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق

صدائے روس 3 جون 2023
کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق اسپنی روڈ پر ریجنل بلڈ سینٹر کے قریب گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے ماں بی بی خدیجہ اور بیٹی بی بی سلیمہ جاں بحق ہوگئیں جن کی میتیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔جاں بحق خاتون بی بی خدیجہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھا۔
-
انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
-
انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
-
انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
-
انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا