روسی سفیر کی وفاقی وزیر ریلوے سے ملاقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی روابط پر گفتگو
اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ پی۔ خورےؤ نے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں روس کے تجارتی نمائندے دنیس نیفزوروف بھی موجود تھے۔ اس ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے ریلوے کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر خطے میں بہتر ریل نیٹ ورک اور رابطہ کاری کو اقتصادی ترقی اور باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیا گیا۔