اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

بیجنگ میں روسی و چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات، عالمی چیلنجز پر گفتگو

Sergey Lavrov

بیجنگ میں روسی و چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات، عالمی چیلنجز پر گفتگو

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کے روز بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے اور موجودہ عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے کونسل اجلاس سے قبل ہوئی۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزراء نے روس اور چین کے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایس سی او اجلاس کے ایجنڈے پر بات چیت کی۔ اس موقع پر یوکرین تنازعے کے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حل، امریکہ سے تعلقات، جزیرہ نما کوریا کی کشیدگی اور اسرائیل-ایران تنازع پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا۔ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے صدر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ کے مئی میں ماسکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کی پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان تعلقات دنیا کی بڑی طاقتوں میں سب سے زیادہ مستحکم، بالغ اور اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاوروف سے قریبی رابطہ دونوں رہنماؤں کے درمیان طے شدہ نکات پر بروقت عمل درآمد کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ توجہ مستقبل کے اعلیٰ سطحی اجلاسوں کی تیاری، اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنے، دونوں ممالک کی ترقی کے فروغ اور دنیا میں جاری غیر یقینی حالات سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر مرکوز ہے۔

Share it :