امریکہ سمیت کوئی ملک روسی فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتا، نکولائے پاتروشیف
ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر کے مشیر اور میری ٹائم بورڈ کے چیئرمین نکولائے پاتروشیف نے کہا ہے کہ اس وقت روسی مسلح افواج کو دنیا کی سب سے طاقتور فوج قرار دیا جا سکتا ہے۔ روسیہ۔1 ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیشہ ور فوجی ماہرین اچھی طرح جانتے ہیں کہ روسی فوج اب کسی بھی ملک سے زیادہ مضبوط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ امریکہ کے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ پاتروشیف نے زور دیتے ہوئے کہا ہماری فوج نہ صرف زیادہ مضبوط ہے بلکہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے. تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ مغربی ممالک کی جارحانہ پالیسیوں کا مقابلہ صرف فوجی طاقت سے ممکن نہیں ہوگا جب تک ملک کے اندرونی سطح پر قومی اتحاد اور عوامی حمایت موجود نہ ہو۔ انہوں نے کہا یورپ کی ممکنہ جارحیت کو روکنے کے لیے عوامی حمایت ناگزیر ہے، صرف مسلح افواج پر انحصار کافی نہیں ہوگا.