روسی فوج کی قسطنطینووکا میں پیش قدمی، شدید جھڑپیں جاری
ماسکو (صداۓ روس)
دونیسک عوامی جمہوریہ کے شہر قسطنطینووکا میں روسی فوج داخل ہو گئی ہے، جہاں مشرقی علاقوں میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ روسی عسکری ماہر اندری ماروچکو نے خبر رساں ایجنسی تاس سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ روسی دستے اس وقت شہر کے مشرقی کناروں پر متحرک کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ماروچکو کے مطابق تازہ ترین معلومات کے مطابق قسطنطینووکا کے مشرقی نواح میں شدید لڑائی جاری ہے۔ ہماری فوج فی الحال زیادہ تر متحرک اور حکمتِ عملی پر مبنی کارروائیاں کر رہی ہے۔ اگرچہ ابھی تک ہم نے شہر میں مکمل طور پر اپنے ٹھکانے مضبوط نہیں کیے، لیکن اس سمت میں سرگرم کوششیں جاری ہیں۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ روسی فوجی پردتیچینو (Predtechino) بستی کی سمت سے تیز رفتار پیش قدمی کرتے ہوئے قسطنطینووکا میں داخل ہوئے۔ عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی افواج مسلسل پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور ان کی کارروائیاں اب اپنے حتمی اہداف کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ میدانِ جنگ میں روسی فوج کی بڑھتی ہوئی برتری سے عندیہ ملتا ہے کہ ڈونیٹسک کے اس اہم محاذ پر جلد فیصلہ کن کامیابی ممکن ہے۔