اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی فوج نے کورسک میں 16 یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کردیا

Russian multiple rocket launcher

روسی فوج نے کورسک میں 16 یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کردیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے اتوار کو سپوتنک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ روس کے کورسک ریجن میں کریمیانوئے گاؤں کے قریب ایک یوکرینی میکانائزڈ بریگیڈ کے 16 فوجی اہلکاروں کا ایک گروپ تباہ ہوگیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یوکرینی فوج کی 115 ویں میکانائزڈ بریگیڈ کی 225 ویں اسالٹ بٹالین کے 16 سپاہیوں کے ایک گروپ کو کورسک کے علاقے میں کریمیانوئے کی بستی کے قریب ہلاک کر دیا گیا۔ گروپ کے خاتمے کی تصدیق ایک ہیلی کاپٹر یو اے وی کے ذریعے لی گئی ٹارگٹ کنٹرول فوٹیج سے ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق دشمن یونٹ کو روسی فوجیوں نے جنگل میں تباہ کر دیا.

یاد رہے 6 اگست کو یوکرینی افواج نے سرحد پار کر کے روس میں داخل ہو کر کورسک کے علاقے میں حملہ شروع کر دیا۔ اس حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین نے ایک اور بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی کی، شہری اہداف پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ صدر پوتن نے مزید کہا کہ روس کے سرحدی علاقوں میں دشمن کو مناسب جواب دیا جائے گا۔

Share it :
Translate »