روسی فوج کو خارکوف، اوڈیسا اور کیف تک پہنچنے کی ضرورت ہے، میدویدیف
ماسکو (صداۓ روس)
روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا کہ روس کو اپنی خصوصی فوجی کارروائی کو واضح طور پر ماورائے اختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ سابق روسی صدر نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ اس لمحے سے خصوصی فوجی آپریشن کو واضح طور پر ماورائے اختیار ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اب ہماری زمینوں کو دوبارہ حاصل کرنے اور نازیوں کو سزا دینے کا آپریشن نہیں رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ابھی تک موجود یوکرین میں، اوڈیسا، خارکوف، دنیپروپیٹروسک، نیکولائیف کی طرف مزید گہرائی میں جاسکتے ہیں اور ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج چاہئے تو یوکرینی دارالحکومت کیف کی اور اس سے آگے بھی کنٹرول حاصل کرسکتی ہے.
میدویدیف کے مطابق یوکرین کی حکومت کی سرحدوں کے حوالے سے کوئی حد نہیں ہونی چاہیے جسے کچھ لوگ تسلیم کرتے ہیں۔ میدویدیف نے اشارہ کرتے ہوئے کہا بانڈیریٹس کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی کی کارروائی کو اس موضوع سے تمام ممنوعات کو ختم کرنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا ہم صرف اس وقت روکیں گے جب ہم اسے مناسب اور فائدہ مند سمجھیں گے۔ یاد رہے 6 اگست کو روس کا سرحدی خطہ کرسک یوکرین کی طرف سے بڑے حملے کی زد میں آیا۔ گولہ باری اور ڈرون حملوں میں پانچ شہری جاں بحق اور چھ بچوں سمیت 31 افراد زخمی ہوئے۔