خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

روسی فوج نے یوکرینی دستوں کو گھیرلیا، سومی ریجن میں تین حملے ناکام

Russian Military

روسی فوج نے یوکرینی دستوں کو گھیرلیا، سومی ریجن میں تین حملے ناکام

ماسکو (صداۓ روس)
روسی فوج نے وولچانسک اور اس کے مضافاتی علاقوں میں یوکرینی افواج کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ روسی عسکری ماہر آندرے ماروچکو کے مطابق، وولچانسک کے محاذ پر روسی افواج کو مکمل صورتِ حال پر کنٹرول حاصل ہے اور دشمن کے ایک گروپ کو، جو تیخوئے نامی علاقے میں موجود تھا، گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ اس وقت روسی فوجی دشمن کی افرادی قوت کو ختم کرنے اور قریبی جنگلات میں کلیئرنس آپریشن میں مصروف ہیں۔ ماروچکو کے مطابق، وولچانسک کے قریب موجود یوکرینی یونٹ بھرپور مزاحمت کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم روسی فوج نے اُن کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا ہے۔

اسی دوران، سیکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی کہ سومی ریجن کے نووکونستانتینووکا اور یابلونووکا علاقوں میں یوکرینی فوج نے تین ناکام حملے کیے، جنہیں روسی شمالی بیٹل گروپ کے میرینز اور پیرا ٹروپرز نے پسپا کر دیا۔ دو حملے نووکونستانتینووکا کے قریب اور ایک یابلونووکا کے علاقے میں ہوا۔ ان جھڑپوں کے نتیجے میں دشمن کے حملہ آور گروپ کا 60 فیصد حصہ، ایک ٹی-64 بی وی ٹینک اور ایک ڈی-20 ہووٹزر تباہ کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں یوکرین نے محاذ کے مختلف حصوں سے 40 سے زائد بریگیڈز اور رجمنٹس کو سومی اور خارکوف کے علاقوں میں منتقل کیا ہے۔ اگرچہ یوکرینی فوج نے جوابی حملوں کی شدت میں کچھ کمی کی ہے، لیکن وہ اب بھی نووکونستانتینووکا کے محاذ پر روسی شمالی بیٹل گروپ کے دائیں حصے کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وولچانسک اور سومی ریجن میں روسی افواج کی پیش رفت، یوکرینی دفاعی لائنز کے لیے ایک نیا دباؤ پیدا کر رہی ہے اور آئندہ دنوں میں ان علاقوں کی اسٹریٹجک اہمیت مزید بڑھ سکتی ہے۔

شئیر کریں: ۔