روسی فوج کی پیش قدمی نے پوتن۔وٹکوف ملاقات کو زیادہ مؤثر بنا دیا، کریملن

Russian Military Russian Military

روسی فوج کی پیش قدمی نے پوتن۔وٹکوف ملاقات کو زیادہ مؤثر بنا دیا، کریملن

ماسکو(صداۓ روس)
کریملن کے اعلیٰ معاون یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ یوکرین محاذ پر روسی فوج کی کامیابیوں نے صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی خصوصی صدارتی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی ملاقات کے لیے ایک زیادہ سازگار ماحول پیدا کر دیا ہے۔ ان کے مطابق ماسکو میں ہونے والی یہ بات چیت روس کی مضبوط عسکری پوزیشن کے باعث مزید بامعنی ثابت ہوئی۔

روسی نشریاتی ادارے وی جیТРК کے صحافی پاویل زاروبین کو دیے گئے انٹرویو میں اوشاکوف نے کہا کہ “ہماری افواج کی فرنٹ لائن پر پیش رفت نے ان مذاکرات کو زیادہ سازگار ماحول میں ممکن بنایا۔ ہم پُراعتماد انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور اسے کوئی جھٹلا نہیں سکتا، حتیٰ کہ امریکی بھی نہیں۔”

Advertisement

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو خود یہ تسلیم کیا کہ اگر یوکرین فروری میں بات چیت پر آمادہ ہو جاتا تو اسے بہتر شرائط مل سکتی تھیں، لیکن اب کیف کی پوزیشن مسلسل کمزور ہو رہی ہے۔