خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

روس میں کینسر ویکسین سے مریضوں کا علاج رواں برس شروع گا

Cancer Vaccine

روس میں کینسر ویکسین سے مریضوں کا علاج رواں برس شروع گا

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے معروف گمالیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف ایپی ڈیمولوجی اینڈ مائیکرو بایولوجی کے سربراہ الیگزینڈر گنزبرگ نے اعلان کیا ہے کہ روسی ماہرین کی تیار کردہ نئی ویکسین کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا علاج آئندہ چند ماہ میں شروع کر دیا جائے گا۔ یہ ویکسین جدید ایم آر این اے ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور مریض کے اپنے جینیاتی ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔ مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی یہ دوا ہر مریض کے کینسر کی نوعیت کے مطابق ذاتی نوعیت کا علاج فراہم کرے گی، جس سے زیادہ مؤثر اور ہدف شدہ نتائج حاصل ہونے کی توقع ہے۔ الیگزینڈر گنزبرگ کے مطابق ویکسین کی تمام دستاویزات وزارت صحت کو جمع کرائی جا چکی ہیں، اور جلد ہی ماسکو کے ہرزن انسٹیٹیوٹ، بلاخن نیشنل میڈیکل ریسرچ سینٹر آف آنکولوجی اور گمالیا انسٹیٹیوٹ کو پیداوار اور ابتدائی استعمال کی منظوری ملنے کی امید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کے گروپ پہلے ہی تشکیل دیے جا چکے ہیں، ان کے جینیاتی تجزیے مکمل ہیں اور علاج کا آغاز ایک سے ڈیڑھ ماہ میں ہو سکتا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں فیڈرل میڈیکل بایولوجیکل ایجنسی کی سربراہ ورونیکا سکورتسووا نے کہا تھا کہ اس ویکسین نے قبل از کلینکل تجربات میں شاندار نتائج دکھائے ہیں اور یہ عملی استعمال کے لیے تیار ہے۔ ابتدا میں یہ ویکسین 60 مریضوں پر آزمائی جائے گی جنہیں ہرزن انسٹیٹیوٹ اور بلاخن سنٹر میں علاج فراہم کیا جائے گا۔ گمالیا انسٹیٹیوٹ عالمی سطح پر اسپوتنک وی کورونا ویکسین بنانے کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ اس ادارے کے ماہرین اس وقت ایچ آئی وی کے علاج کے لیے بھی ٹیکنالوجی پر مبنی ویکسین تیار کر رہے ہیں۔

شئیر کریں: ۔