اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی خلا بازوں کی خلائی سفر کی تاریخ کے طویل ترین مشن کے بعد زمین پر واپسی

Russian cosmonauts

روسی خلا بازوں کی خلائی سفر کی تاریخ کے طویل ترین مشن کے بعد زمین پر واپسی

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے قومی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے پریس آفس نے اعلان کیا کہ سویز مس -٢٥ خلائی جہاز جس میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن عملے کے تین ارکان شامل ہیں، پیر کو قازقستان میں اترے گا. روسکوسموس کے خلا باز اولیگ کونونینکو روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے خصوصی رپورٹر نکولے چوب کے ساتھ ساتھ ناسا کی خلاباز ٹریسی ڈائیسن خلائی تاریخ کے سب سے طویل ترین مشن کو مکمل کر کے زمین پر واپس لوٹ رہے ہیں.

روس کی سرکاری خلائی کارپوریشن نے کہا آج 70 ویں اور 71 ویں طویل مدتی مشن کے شرکاء روسکوسموس کے خلا باز اولیگ کونونینکو اور روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے خصوصی رپورٹر نکولے چوب، نیز ناسا کی خلاباز ٹریسی ڈائیسن جنہوں نے زمین کے قریب مدار میں ایک سال گزارا، سویوز ایم ایس-25 خلائی جہاز کے ذریعے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے زمین پر واپس آئیں گے. توقع ہے کہ یہ خلائی جہاز ماسکو کے وقت کے مطابق تقریباً 15:00 بجے جبکہ پاکستانی معیاری وقت کے مطابق 17:00 بجے لینڈ کرے گا۔

Share it :
Translate »