روسی عدالت نے قرآن جلانے والے کو 14 سال قید کی سزا سنادی

Russian Man Jailed for Quran Russian Man Jailed for Quran

روسی عدالت نے قرآن جلانے والے کو 14 سال قید کی سزا سنادی

ماسکو (صداۓ روس)
علاقائی عدالتوں کی مشترکہ پریس سروس نے پیر کو اطلاع دی ہے کہ وولگوگراڈ کی علاقائی عدالت نے قرآن کو جلانے کے مجرم نکیتا زوراویل کو غداری کے جرم میں 14 سال کی زیادہ سے زیادہ قید کی سزا سنائی ہے. یاد رہے 20 سالہ نوجوان نے 4 مئی 2023 کو جنوبی روس کے شہر وولگوگراڈ میں ایک مسجد کے سامنے مسلمانوں کی مقدس کتاب کو سرعام نذر آتش کیا اور بعد ازاں اس عمل کی ویڈیو بھی شائع کی۔

اس حرکت کے فوراً بعد اسے حراست میں لے لیا گیا اور اس نے یوکرین کی خصوصی خدمات کی ہدایات پر رقم کے عوض ایسا کرنے کا اعتراف کیا، جنہوں نے اسے ایسا عمل کرنے کے عوض 10000 روبل ادا کرنے کا وعدہ کیا۔ زوراویل نے وضاحت کی کہ ویڈیو کا مقصد عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کو ہوا دینا تھا۔

Advertisement

زوراویل کے مجرمانہ کیس کو مقامی باشندوں کی متعدد درخواستوں کے بعد تحقیقات کے لیے چیچن ریپبلک کو منتقل کر دیا گیا تھا، جنہوں نے اس کے جرم کے بعد اسے قانونی طور پر سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ فروری میں گروزنی کی ایک عدالت نے اس نوجوان کو غنڈہ گردی اور عوامی سطح پر مسلمانوں کے جذبات کی توہین کرنے پر 3.5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ واضح رہے کہ زوراویل نے مقدمے کی سماعت کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ ان کے وکیل نے بتایا کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے اور قید کی سزا کم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔