اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا میٹوینکو کا سینیٹ اجلاس سے خطاب

Valentina Matvienko speech in Pakistan senate

روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا میٹوینکو کا سینیٹ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد(صداۓ روس)
روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا میٹوینکو نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کیا.چیئر پرسن روسی فیڈریشن کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستان پر پہنچنے پر شاندار استقبال پر پاکستان کے شکر گزار ہیں. روسی عہدیدار نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان سے خطاب میرے لیے باعث اعزاز ہے. انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، جبکہ چیلنجز کے باوجود ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان روابط قائم رہے.

Russian Federation Council Chairperson Valentina Mitvenko's address to the Senate

انہوں نے کہا کہ بہت سے عالمی معاملات پر ہمارے نقطہ نظر میں مماثلت ہے، اور دونوں ملک افغان مسئلے کے حل اور وسط ایشیاء کی سلامتی یقینی بنانے پر یقین رکھتے ہیں.ویلنٹینا کےمطابق پاکستان 8ویں بار اقوام متحدہ کی غیر مستقل نشست پر منتخب ہوا، اور پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں فعال کردار ادا کر رہا ہے. انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، جبکہ پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعاون کی عظیم روایات ہیں.

سینٹ میں شرکا سے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس روس پاکستان تجارتی حجم میں 50فیصد اضافہ ہوا ہے اور بہت سے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں. بریکس کے حوالے سے بات کرتے ان کا کہنا تھا کہ بریکس کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہیں.

Share it :
Translate »