اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی افواج نے بحیرہ ازوف میں درجنوں یوکرینی ڈرونز کو تباہ کر دیا

Russian air defense system

روسی افواج نے بحیرہ ازوف میں درجنوں یوکرینی ڈرونز کو تباہ کر دیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے اتوار کو کہا کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے روس کے سات علاقوں اور بحیرہ ازوف کے اوپر 51 یوکرینی ڈرون کو روکا۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ رات کے دوران یوکرینی فوج کی جانب سے روسی سرزمین پر بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملے کرنے کی کوشش میں ڈیوٹی پر موجود روس کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام نے 51 یوکرینی ڈرونز کو تباہ کردیا۔

روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق مجموعی طور پر 18 ڈرونز تمبوو ریجن پر، 16 بیلگوروڈ ریجن میں جبکہ چار برائنسک، لیپیٹسک اور اوریول ریجنز پر، تین وورونز ریجن میں اور ایک کورسک ریجن میں تباہ کیا گیا۔ وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مزید برآں بحیرہ ازوف کے پانیوں پر یوکرین کا ایک بڑا ڈرون تباہ کر دیا گیا۔ خیال رہے روسی حکام نے بار بار یوکرین کے ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ شہری بنیادی ڈھانچے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے سے کیف حکومت کا دہشت گردانہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

Share it :
Translate »