اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی افواج نے یوکرینی فوجیوں پر ڈیڑھ ٹن وزنی فاب بم گرا دیا

Russian bomb FAB

روسی افواج نے یوکرینی فوجیوں پر ڈیڑھ ٹن وزنی فاب بم گرا دیا

ماسکو (صداۓ روس)

روسی افواج نے جنوبی دونیتسک میں فاب-۱۵۰۰ بموں سے یوکرینی فوجیوں پر کاری ضرب لگائی. روسی سیکیورٹی اداروں کے مطابق، روسی افواج نے جنوبی دونیتسک کے علاقے میں واقع کومار نامی بستی میں یوکرینی فوجیوں پر فاب-۱۵۰۰ بموں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں یوکرین کی ۱۵۲ویں جےگر بریگیڈ کے ۲۰ اہلکار ہلاک اور ۱۰ زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق یوکرینی افواج نے اس بریگیڈ کو حال ہی میں اس محاذ پر بطور ذخیرہ (ریزرو فورس) تعینات کیا تھا، جس کا مقصد اس علاقے میں باقی بچ جانے والی دفاعی لائنوں کو برقرار رکھنا تھا۔ روسی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دشمن کی صفوں میں انتشار پیدا کرنے اور اس کے دفاعی نظام کو کمزور کرنے کے لیے کیا گیا تاکہ جنوبی دونیتسک کے محاذ پر روسی پیش قدمی کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

Share it :