اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی افواج یوکرین میں مزید پیش قدمی کرسکتی ہیں، پوتن

Putin

روسی افواج یوکرین میں مزید پیش قدمی کرسکتی ہیں، پوتن

سینٹ پیٹرزبرگ (اشتیاق ہمدانی)
سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن نے عندیہ دیا ہے کہ یوکرین میں روسی افواج کی مزید پیش قدمی خارج از امکان نہیں، خصوصاً اگر روسی سرحدی علاقوں کو حملوں سے بچانے کے لیے حفاظتی علاقہ (بفر زون) قائم کرنا ضروری ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کا مقصد یوکرینی خطوں پر قبضہ نہیں بلکہ سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ صدر پوتن کے مطابق یوکرینی فورسز کی کورسک میں شکست کے بعد روسی فوج نے یوکرین کے سومی ریجن میں پیش قدمی کی، جہاں اب تک تقریباً ۱۲ کلومیٹر گہرا بفر زون قائم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا مقصد سومی پر قبضہ کرنا نہیں، لیکن اصولی طور پر میں اس امکان کو رد نہیں کرتا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب روسی سرحدی علاقوں پر یوکرینی حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ روسی قیادت ان حملوں کو روکنے کے لیے یوکرین کے اندر حفاظتی گہرائی پیدا کرنے پر زور دے رہی ہے، تاکہ سرحدی شہروں اور دیہاتوں کو یوکرینی توپ خانے اور ڈرون حملوں سے بچایا جا سکے۔

مبصرین کے مطابق صدر پوتن کا یہ بیان یوکرین جنگ کے اگلے مرحلے کی طرف اشارہ کرتا ہے، جہاں ماسکو دفاعی حکمتِ عملی کے نام پر یوکرین کے مزید علاقوں میں فوجی موجودگی بڑھا سکتا ہے۔ دوسری جانب کیف حکومت اور اس کے مغربی اتحادی اس ممکنہ پیش رفت کو خطے میں کشیدگی میں اضافے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Share it :