اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

Language

روسی افواج نے خارکوف سے یوکرینی فوج کو پیچھے دھکیل دیا، وزیرِ دفاع

Andrey Belousov

روسی افواج نے خارکوف سے یوکرینی فوج کو پیچھے دھکیل دیا، وزیرِ دفاع

ماسکو  (صداۓ روس)
روسی وزیرِ دفاع آندرے بیلااوسوف نے اعلان کیا ہے کہ خارکوف کے علاقے میں واقع اہم قصبے کوندرشووکا سے یوکرینی افواج شدید جانی نقصان کے بعد پسپا ہو گئی ہیں۔ وزیرِ دفاع نے اپنے ٹیلیگرام پیغام میں ایک سو اکیس ویں موٹرائزڈ رائفل رجمنٹ کے کمانڈروں اور جوانوں کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ بیلااوسوف کے مطابق اس رجمنٹ کے جوانوں نے کوبیانسک کے محاذ پر بہادری اور قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ رجمنٹ کے سپاہیوں نے اپنے وطن سے وفاداری اور فوجی حلف کی پاسداری کرتے ہوئے بے مثال حوصلہ دکھایا ہے۔

وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ ان سپاہیوں کو ان کی شجاعت اور جنگی خدمات پر ریاستی اعزازات اور محکماتی تمغے دیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق ان بہادر جوانوں کی کارروائیاں میدانِ جنگ میں روسی فوج کی مجموعی پیش قدمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جو روس کی فتح کو ہر گزرتے دن کے ساتھ قریب تر لا رہی ہیں۔

Share it :