اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی افواج کی یوکرینی ڈرون تنصیبات اور اسلحہ ڈپو پر میزائلوں کی بارش

Missile Attack

روسی افواج کی یوکرینی ڈرون تنصیبات اور اسلحہ ڈپو پر میزائلوں کی بارش

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روسی افواج نے یوکرین میں حملہ آور ڈرونز (یو اے وی) تیار کرنے والے کارخانوں، ان کے لانچنگ اور ذخیرہ گاہوں، اور اسلحہ کے گوداموں پر بھرپور حملے کیے ہیں۔ وزارت نے 2 جون کو تصدیق کی کہ یہ کارروائیاں روسی فضائیہ، ڈرونز، میزائل فورسز اور توپ خانے کی مدد سے انجام دی گئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 152 سے زائد مقامات پر یوکرینی فوجیوں اور غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کا مقصد یوکرینی حملہ آور ڈرونز کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور استعمال کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔

اس سے ایک دن قبل، یکم جون کو روس نے دنیپروپیٹرووسک کے نووموسکوسک تربیتی مرکز میں یوکرینی افواج کے خیمہ کیمپ پر “اسکندر” میزائل حملہ کیا تھا، جس میں 158ویں اور 33ویں مکینائزڈ بریگیڈز کے یونٹس کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں یوکرینی فوج کی جنگی صلاحیتوں کو مفلوج کرنے کی ایک مربوط حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

Share it :