روسی افواج نے سومی ریجن میں واقع واراشینو نامی گاؤں کا کنٹرول سنبھال لیا
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس کی “سیور” گروپ آف فورسز نے سومی ریجن کے واراشینو نامی گاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “فعال عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں سیور گروپ کی یونٹس نے واراشینو کے علاقے کو آزاد کرا لیا ہے۔” بیان کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روس کے مختلف عسکری گروپوں نے یوکرینی افواج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ “سینٹر” گروپ آف فورسز نے 405 یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کیا، جب کہ یوکرینی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی، ایک کار، دو راکٹ لانچر اور چار توپیں بھی تباہ کر دی گئیں۔
دوسری جانب، “زاپاد” گروپ نے مزید 250 یوکرینی اہلکاروں کو ہلاک کیا، اور “ووستوک” گروپ کی کارروائیوں میں 200 کے قریب یوکرینی فوجی مارے گئے۔ روس کی وزارت دفاع کے مطابق، یوکرین کے مختلف محاذوں پر جاری کارروائیاں اب مزید تیز کی جا رہی ہیں، جب کہ شمال مشرقی علاقوں میں روسی افواج نے پیش قدمی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔