اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی وزیر خارجہ ترکمانستان کے سرکاری دورے پر اشک آباد پہنچ گئے

Russian Foreign Minister Sergey Lavrov

روسی وزیر خارجہ ترکمانستان کے سرکاری دورے پر اشک آباد پہنچ گئے

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ترکمانستان کے سرکاری دورے پر اشک آباد پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ آئے وفد کا استقبال ترکمانستان میں روس کے سفیر ایوان وولنکن نے ایئرپورٹ پر کیا۔ یہ دورہ لاوروف کا ترکمانستان کا دوسرا سرکاری دورہ ہے، اس سے قبل وہ جون 2022 میں قازق بحری ریاستوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے اشک آباد آئے تھے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق، اس دورے کے دوران سرگئی لاوروف ترکمان صدر سردار بردی محمدوف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ رشید میریدوف سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

Share it :