اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی ملاقات

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
3 جون 2025 کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پاکستان کے وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی سے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں دو طرفہ تعاون، علاقائی و عالمی سلامتی کے امور اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران طارق فاطمی نے پاک بھارت تعلقات سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ روسی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے بھارت اور پاکستان کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی ضرورت اور باہمی اعتماد سازی کے عمل کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

دونوں فریقین نے دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر اتفاق کیا، خاص طور پر اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) جیسے بین الاقوامی فورمز پر مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور دیا گیا۔

یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی تعلقات اور خطے میں امن و تعاون کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دی جا رہی ہے۔

Share it :