ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زاخارووا داغستان پہنچ گئیں

ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زاخارووا داغستان پہنچ گئیں

مخچکالا (صدائے روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا ورکنگ وزٹ پر آج جمہوریہ داغستان پہنچیں۔ سفر کے ایک حصے کے طور پر، انھوں نے اج دیربنت شہر میں نریان قلعے کا دورہ کیا، جو ملک کی قدیم ترین تعمیراتی یادگاروں میں سے ایک ہے اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔

 

Advertisement

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

دورے کے پروگرام میں روسی اور غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات بھی شامل ہے۔ جس میں پاکستان سمیت دس سے زائد ممالک کے نمائندے اپنی شریک ہیں ، پاکستان کی نمائندگی صدائے روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی کر رہے ہیں ۔ زاخارووا کا یہ دورہ بین الاقوامی سطح پر داغستان کی ثقافتی اور سیاحتی صلاحیت میں دلچسپی کو اجاگر کرتا ہے۔ غیر ملکی صحافیوں نے داغستان میں جاری منصوبوں اور ملز کا دورہ بھی کیا۔ جہاں انھیں جمہوریہ کی تمعیر و ترقی اور عالمی سطع پر تعاون کے حوالے سے بریفینگ بھی دی گئی۔ چار روزہ اس دورہ میں غیر ملکی صحافی جمہوریہ داغستان کے سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے۔