اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

آسیان اجلاس کے موقع پر روسی و پاکستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات

Ishaq Dar

آسیان اجلاس کے موقع پر روسی و پاکستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان آسیان اجلاس کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے، خصوصاً اقتصادی، تجارتی، توانائی اور دفاعی شعبوں میں اشتراک کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں روس-پاکستان تعلقات کے حالیہ مثبت رجحانات کا بھی جائزہ لیا گیا، اور جاری منصوبوں پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ علاقائی سلامتی، افغانستان کی صورتحال، وسطی ایشیا کے حالات، اور اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر مشترکہ مؤقف اختیار کرنے جیسے امور بھی زیر بحث آئے۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی مکالمے اور عملی تعاون کے ذریعے دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور روس کے درمیان توانائی اور تجارتی تعاون میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اور دونوں ممالک خطے میں تیزی سے بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی حالات کے تناظر میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے کو اہم قرار دے رہے ہیں۔

Share it :