اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پوتن اورعراقچی کی ماسکو میں ملاقات: ایرانی قوم کی مدد کر رہے ہیں، روسی صدر

Putin met with top Iranian diplomat

پوتن اورعراقچی کی ماسکو میں ملاقات: ایرانی قوم کی مدد کر رہے ہیں، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کریملن میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، خاص طور پر ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون اور مشاورت کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔ صدر پوتن نے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات دیرینہ، قابل اعتماد اور مضبوط ہیں۔ ہم ایرانی عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ روس کی پوزیشن ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ واقعات پر بالکل واضح ہے، اور روسی وزارت خارجہ کی جانب سے اسے پہلے ہی بیان کیا جا چکا ہے۔ ان کے بقول ایران پر ہونے والی غیر اعلانیہ اور بلا جواز جارحیت کا کوئی قانونی یا اخلاقی جواز موجود نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی بنیادی وجہ اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملے ہیں، جنہیں ہم غیر قانونی سمجھتے ہیں۔ ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے روس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم روس کے شکر گزار ہیں کہ اس نے اسرائیل اور امریکہ کے اقدامات کی کھلے الفاظ میں مذمت کی۔ روس آج بین الاقوامی قانون اور تاریخ کے صحیح پہلو پر کھڑا ہے۔

عراقچی نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر پیزشکیان کی جانب سے صدر پوتن کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا، اور کہا کہ ایران اور روس عالمی سلامتی کے اہم امور پر مسلسل رابطے میں ہیں، اور اس وقت دونوں ممالک کے درمیان قریبی مشاورت انتہائی ضروری ہے۔

Share it :