اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی صدر اور امریکی خصوصی ایلچی کے درمیان ملاقات کا آغاز، کریملن

Putin

روسی صدر اور امریکی خصوصی ایلچی کے درمیان ملاقات کا آغاز، کریملن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کا آغاز کر دیا ہے، جس کی تصدیق کریملن پریس سروس نے کی ہے۔ اس ملاقات کی پیشگی اطلاع کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے دی تھی۔ ملاقات میں ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کی بحالی اور یوکرین کے تنازع کے بعض پہلوؤں پر گفتگو متوقع ہے۔ یہ اہم ملاقات سینٹ پیٹرزبرگ کی صدارتی لائبریری میں ہو رہی ہے، تاہم اس کے دورانیے کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

یہ صدر پوتن اور وٹکوف کے درمیان تیسری ملاقات ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بیک ڈور سفارتکاری میں پیش رفت کی کوششیں جاری ہیں۔ اس ملاقات کو عالمی سفارتی حلقوں میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

Share it :
Translate »