خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

روس نے سوئس تعلیمی ادارے ’’انٹرنیشنل بیکالوریٹ‘‘ کو ناپسندیدہ قرار دے دیا

Switzerland flag

روس نے سوئس تعلیمی ادارے ’’انٹرنیشنل بیکالوریٹ‘‘ کو ناپسندیدہ قرار دے دیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے غیر سرکاری ادارے انٹرنیشنل بیکالوریٹ کی سرگرمیوں کو روس میں ’’ناپسندیدہ‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق اس ادارے کا مقصد روسی نوجوانوں پر مغربی اثر و رسوخ ڈالنا، تاریخی حقائق کو مسخ کرنا، مخالف روس پروپیگنڈہ پھیلانا اور نسلی نفرت کو ہوا دینا ہے۔ دفتر نے کہا کہ یہ تمام سرگرمیاں روس کے مفادات کے خلاف ہیں۔ روسی حکام کے مطابق یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد اس ادارے کے تعلیمی و تدریسی نصاب میں تبدیلیاں کی گئیں، جن میں یورپی ممالک کے روس مخالف موقف کو شامل کیا گیا۔ اہم ہے کہ روس میں ’’ناپسندیدہ‘‘ قرار دیے گئے اداروں پر پابندی عائد ہو جاتی ہے اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون جرم تصور کیا جاتا ہے۔

شئیر کریں: ۔