روسی فوج یوکرین کے علاقے سومی کے گاؤں یونا کوفکا میں داخل, عسکری ماہر

Russian Military Russian Military

روسی فوج یوکرین کے علاقے سومی کے گاؤں یونا کوفکا میں داخل, عسکری ماہر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی افواج یوکرین کے علاقے سومی کے گاؤں یونا کوفکا میں داخل ہو چکی ہیں، جو ماضی میں کیف کی جانب سے روسی سرحدی علاقے کُورسک میں فوجی نقل و حرکت کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ اطلاع معروف عسکری ماہر آندرے ماروچکو نے روسی خبر رساں ایجنسی کو دی۔

ماروچکو کے مطابق میرے پاس موجود معلومات کے مطابق، ہماری افواج پہلے ہی یونا کوفکا میں داخل ہو چکی ہیں، جو کہ یوکرینی جنگجوؤں کو کُورسک ریجن کی جانب منتقل کرنے کے لیے ایک لاجسٹک مرکز کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔

Advertisement

اس سے قبل 19 اپریل کو ماروچکو نے بتایا تھا کہ روسی فوج نے یونا کوفکا اور اولیشنیا کے درمیان سڑک پر فائر کنٹرول میں توسیع کر لی ہے، جسے کیف اس محاذ پر موجود یوکرینی یونٹس کو رسد پہنچانے کے لیے استعمال کرتا تھا۔ یہ پیش رفت یوکرین-روس سرحدی علاقوں میں جاری کشیدگی میں ایک اہم موڑ سمجھی جا رہی ہے، جہاں حالیہ دنوں میں روسی افواج نے متعدد علاقوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔